Sunday, April 28, 2024

دو ہزار سولہ دہشتگردی کے خاتمے کا سال، انصاف اور امن کی راہیں ہموار ہو جائینگی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

دو ہزار سولہ دہشتگردی کے خاتمے کا سال، انصاف اور امن کی راہیں ہموار ہو جائینگی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف
January 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیا جائے گا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ میں ملک بھر سے ہر طرح کی دہشت گردی کا خاتمے کا سال ہے۔ یہ سال امن اور یکجہتی کا سال ہو گا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سپہ سالار تلار اور تربت کے دورے کے بعد گوادر پہنچے جہاں انہوں نے بلوچ رہنماؤں اورعمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دو ہزار سولہ قوم کی حمایت سے مزید کامیابیوں کا سال ہو گا۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ نئے سال میں دہشت گردی، جرائم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑنے کے بعد ملک میں انصاف اور امن کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔