Saturday, May 18, 2024

دو ہزار تیس تک ملک کی آدھی آبادی شہروں میں منتقل ہوجائے گی : پلاننگ کمیشن

دو ہزار تیس تک ملک کی آدھی آبادی شہروں میں منتقل ہوجائے گی : پلاننگ کمیشن
September 22, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی ملک  کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ جہاں تیزی سے اربنائزیشن ہورہی ہے ۔ پلاننگ کمیشن اپنی رپورٹ میں پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ دو ہزار تیس تک ملک کی آدھی آبادی شہروں میں منتقل ہوجائے گی ۔ پاکستان میں تیرا سال بعد آدھی آبادی شہروں میں آباد ہوجائے گی۔ ملک میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد مکانات کی کمی ہے ۔ حکومت  کی عدم توجہی نے لوگوں کو گھروں کی فراہمی میں مزید مشکلات پیدا کردیں۔

 شہروں میں بڑھتی آبادی نے تعمیراتی شعبہ پر شدید دباو بڑھا دیا ہے۔ایسوسی ایشن اف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مطابق ٹیکسوں کی بھر مار نے تعمیراتی شعبے کی کمر توڑ دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں 1 کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے دوسری جانب آدھی آبادی کچی بستوں میں زندگی گزار رہی ہے۔