Thursday, May 9, 2024

دو ہزار بیس پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری پر بہت بھاری رہا

دو ہزار بیس پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری پر بہت بھاری رہا
December 30, 2020

 کراچی (92 نیوز) دو ہزار بیس پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری پر بہت بھاری رہا۔ کورونا کے باعث کوئی قابل ذکر فلم سینما گھر کی زینت نہ بن سکی۔

فلم زندگی تماشا، دی لیجنڈ آف مولاجٹ، رہبرا، ٹچ بٹن، ضرار، تیرے باجرے دی راکھی، کملی، فیٹ مین جیسی بڑی فلمیں ریلیز کی منتظر ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولاجٹ ، ٹچ بٹن ، ضرار اور زندگی تماشا کے ٹریلر ریلیز ہو کر عوام کی پسندیدگی بھی حاصل کر چکے ہیں۔

شوبز حلقوں کے مطابق قیام پاکستان سے اب تک واحد یہ برس ہے جس کی دونوں عیدوں پر بھی کوئی نئی فلم ریلیز نہ ہو سکی۔ فلمی شائقین اور شوبز حلقوں نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے انقلابی حکومتی اقدامات کی امیدیں باندھ لیں۔