Saturday, May 11, 2024

دو ہزار بیس انتخابات کا سال ہے، احسن اقبال

دو ہزار بیس انتخابات کا سال ہے، احسن اقبال
September 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) احسن اقبال نے کہا دو ہزار بیس انتخابات کا سال ہے۔ سازشی ٹولے کا انجام ق لیگ سے بھی بُرا ہو گا۔ احسن اقبال نے بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی پر تقریب سے خطاب میں کہا قائد اعظم نے یہ ملک اس لیے حاصل کیا تھا کہ عوام کی حکمرانی ہو۔ اس ملک کو حاصل کرنے کا مقصد یہاں معاشی انقلاب برپا ہو ۔ مگر آج یہ ملک معاشی مقام پر ہجکولے کھا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت  میں معاشی تنزل کا ریکارڈ بنا۔ جس پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے تھے ، آج اس وقت برسر روزگار افراز کو بے روزگار کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہم نے قرضے لیے تو ڈیم بنائے، بجلی کے منصوبے بنائے اور موٹرویز بنائی ۔ آج کی حکومت نے اتنے قرضے لیے لیکن کہیں ایک اینٹ نہیں رکھی ۔ احسن اقبال نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اس تنزلی کو نہ روکا گیا تو خدانخواستہ ہمیں اپنی خودمختاری کا سودا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید بولے حکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی ہمت نہیں کیونکہ یہ اپنی کارکردگی کی بنا پر کونسلر تک کا الیکشن نہیں جیت سکتے۔