Tuesday, May 14, 2024

2021 پاکستان کیلئے ترقی کا سال ہو گا ، وزیراعظم

2021  پاکستان کیلئے ترقی کا سال ہو گا ، وزیراعظم
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا 2021 پاکستان کیلئے ترقی کا سال ہو گا۔

عمران خان نے ملک میں گاڑیاں متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابقہ حکومتوں نے برآمدات پر توجہ نہیں دی۔ اسپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو لاکر برآمدات بڑھانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ 35 سال سے چین نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ چین کی ترقی سے پاکستان سیکھ سکتا ہے۔ صنعتی طور پر مضبوط ہونے کیلئے چین کی شراکت داری ضروری ہے۔ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ ہماری حکومت کا فوکس ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا اور لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھاتے ہیں تو تب اصل میں ترقی ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ آٹو موبائل انڈسٹری کے اثرات معیشت پر پڑتے ہیں۔ حکومت ملنے کے بعد پہلا سال معیشت کو مستحکم کرنے میں لگا۔ دوسرے سال میں بدقسمتی سے کورونا آگیا۔ جس طرح ہم ملک کورونا سے نکلے ہیں اسکی ڈبلیو ایچ او مثال دیتا ہے۔ اس سال اور بھی چیلنجز ہیں۔ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے۔ ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔