Thursday, April 18, 2024

دو ہزار انیس کا سال بھی افغانستان میں امن نہ لایا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

دو ہزار انیس کا سال بھی افغانستان میں امن نہ لایا، اقوام متحدہ کی رپورٹ
December 27, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے ایک دہائی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار انیس کا سال بھی افغانستان میں امن نہ لایا۔ ہزاروں افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے رپورٹ کے مندرجات بتاتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف گزشتہ دس سالوں کے دوران مرنے یا زخمی ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد ایک  لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ نمائندہ خصوصی نے کہا امن عمل میں حصہ لینے والے تمام فریقین افغانستان کے لاکھوں لوگوں، خصوصاً افغان جنگ کے متاثرین کی حالت کو ملحوظ خاطر رکھیں، جو پُر امن ماحول میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے افغان جنگ کے خاتمے کو ہی ترقی یافتہ افغانستان کی حقیقی امید قرار دیا۔