Sunday, September 8, 2024

دو کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سیل

دو کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سیل
March 14, 2016
لاہور (92نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کوسیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر واقع پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے کئی سال سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ لیبارٹری کے ذمے دو کروڑ بارہ لاکھ اکتیس ہزار سات سو چھتیس روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کو کئی بار نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہ لیا گیا جس پر ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے حکم پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کر دیا۔ ایکسائز حکام کی جانب سے پی سی ایس آئی آر کو سات روز میں ٹیکس جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔ لیبارٹری کو سیل کرنے کے بعد ملازمین نے آنے جانے کے لیے عقبی دروازہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔