Friday, April 26, 2024

دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ، چیف جسٹس کی قوم کو خوشخبری

دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ، چیف جسٹس کی قوم کو خوشخبری
June 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قرض معافی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ قرض معافی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں اہم میٹنگز کی ہیں اور فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ قرض معافی کیس میں وصول ہونے والے پیسے سے ڈیم بنائیں گے ، بینک والے تو پیسہ بھول چکے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخود کی تصویر لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب  نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ کسی طیارے سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا ، اگر کسی طیارے سے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ادارہ تباہ ہو گیا اور پی آئی اے سابق سربراہان کو بیرون ملک جانے کی فکر ہے ، اس ملک میں جو تباہی پھر گئ اسکی فکر نہیں۔ چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا مشرف رسول کا معاملہ کا بینہ کو بجھوا دیتے ہیں ، تعیناتی غیر قانونی ثابت ہونے تک کسی کو کام سے نہیں روک سکتے ۔ عدالت نے پی آئی اے سابق سربراہان کو واپسی کی یقین دہانی سے مشروط بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔