Sunday, May 19, 2024

دو پاکستانی نژاد امریکی شہریوں رئیس اور شہریار کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر بالترتیب پینتیس اور بیس سال قید کی سزا

دو پاکستانی نژاد امریکی شہریوں رئیس اور شہریار کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر بالترتیب پینتیس اور بیس سال قید کی سزا
June 12, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) فلوریڈا کی امریکی عدالت نے دو پاکستانی نژاد امریکیوں کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور دوران حراست فیڈرل ایجنٹوں پر حملے کے جرم میں طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ فلوریڈا کی ضلعی عدالت کے جج بیتھ بلوم نے بائیس سالہ رئیس قاضی اور بتیس سالہ شہریار قاضی کو بالترتیب پینتیس اور بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر نیویارک میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا اور انہوں نے دہشت گردی کے منصوبے کا اعتراف کیا تھا۔ اگرچہ ان کا منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا لیکن پولیس حکام کے مطابق ان کے گھر سے ایسا مواد ملا ہے جسے بم بنانے میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔ دونوں بھائیوں نے دو ہزار چودہ میں عدالت لے جاتے ہوئے دو وفاقی ملازمیں پر حملے کا اعتراف بھی کیا۔ رئیس نے اعتراف کیا کہ وہ نیویارک میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا اور یہ کہ اس کے بڑے بھائی نے اسے افغانستان اور یمن جانے کیلئے اس کی حوصلہ افزائی کی تاہم وہ افغانستان نہیں گیا وہ دو ہزار بارہ میں بم دھماکوں کی نیت سے نیو یارک گیا۔