Saturday, April 20, 2024

دو ٹانگوں والے کتے کو مصنوعی ڈیوائس لگا کر چلنے کے قابل بنا دیا گیا، سکوٹر نامی کتا اگلی دونوں ٹانگوں کے بغیر پیدا ہوا

دو ٹانگوں والے کتے کو مصنوعی ڈیوائس لگا کر چلنے کے قابل بنا دیا گیا، سکوٹر نامی کتا اگلی دونوں ٹانگوں کے بغیر پیدا ہوا
June 6, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) جانوروں سے محبت یا ہمدردی۔ امریکا میں دو ٹانگوں والے کتے کو مصنوعی اعضا لگا کر چلنے کے قابل بنا دیا گیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں سکوٹر نامی کتا جب پیدا ہوا تو اس کی اگلی دونوں ٹانگیں نہیں تھیں۔ دس ماہ کی عمر میں اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے بنائے جانے والے دو پہیوں والے مصنوعی اعضا لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ سکوٹر پہیوں والی مصنوعی ڈیوائس لگنے سے بہت پرجوش نظر آتا ہے۔ کتے کی مالکن ٹینا گینز نے سکوٹر کو اس وقت لے پالک بنایا تھا جب وہ صرف دو ماہ کا تھا۔