Saturday, April 20, 2024

دو نئی لالی ووڈ فلمیں دُرج اور کاف کنگنا آج پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ریلیز ہوں گی

دو نئی لالی ووڈ فلمیں دُرج اور کاف کنگنا آج پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ریلیز ہوں گی
October 25, 2019
 لاہور (92 نیوز) دو نئی لالی ووڈ فلمیں دُرج اور کاف کنگنا آج پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ریلیز ہوں گی۔ اچھوتے موضوعات پر بنی ان فلموں کو لالی ووڈ کے احیا کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ شمعون عباسی یا سمیع خان ؟کسے پسند کرے گی عوام ، دونوں فنکاروں کی فلمیں  آج ریلیز ہوں گی۔ کاف کنگنا میں سمیع خان اور درج میں شمعون عباسی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ایکشن تھرلر فلم درج کی ڈائریکشن شمعون عباسی نے دی ہے جبکہ اسکی کہانی بھی انہوں نے خود ہی تحریر کی ہے ۔ آدم خور انسانوں جیسے اچھوتے موضوع پر بنی اس فلم کو ریلیز سے قبل کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم میں شیری شاہ، نعمان جاوید، مائرہ خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔  نئی ، لالی ووڈ ، فلمیں ، دُرج ، کاف کنگنا ، پاکستان ، ریلیز ہدایتکار و مصنف خلیل الرحمان قمر کی  رومانٹک ایکشن فلم کاف کنگنا پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر کا احاطہ کرتی  ہے ۔ فلم میں سمیع خان، ایشال فیاض، ساجد حسن اور عائشہ عمر نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ نیلم منیر پر فلمایا گیا آئٹم سانگ بھی فلم کا حصہ ہے۔ فلم ٹریڈ سے وابستہ لوگوں کو امید ہے کہ دو مختلف موضوعات پر بنی یہ فلمیں سینما کلچر کے احیا میں مددگار ثابت ہوں گی۔