Friday, May 10, 2024

دو ماہ میں افغانستان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہو جائے گی ، شیخ رشید

دو ماہ میں افغانستان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہو جائے گی ، شیخ رشید
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے دو ماہ میں افغانستان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ رواں ہفتے موبائل ایگل سکواڈ کی تعداد 50 سے بڑھا کر 150 کرنے جارہے ہیں جب کہ جدید گاڑیوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 20 کررہے ہیں۔ حالیہ عرصے میں اسلام آباد پولیس کے شہدا کی تعداد 9 ہوگئی ہے اور میں امن و امان کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں تمام بارڈرز کی انٹری کو الیکٹرانک بنانے کے لیئے کام ہو رہا ہے اورایران بارڈر کی فینسنگ کا کام 44 فیصد مکمل ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔