Tuesday, May 7, 2024

دو ماہ تک کورونا ویکسین مل جائے گی ، ڈاکٹر یاسمین راشد

دو ماہ تک کورونا ویکسین مل جائے گی ، ڈاکٹر یاسمین راشد
December 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ تک کورونا کی ویکسین مل جائے گی ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چین کی  ویکسین کے ٹرائل پاکستان میں چل رہے ہیں ،ویکسین کامیاب رہی تو وہ جلد مل جائےگی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے مسئلہ نہیں ، مسئلہ کورونا وائرس کا  بڑھنا ہے ،  روز سینکڑوں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ،  ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں  بتایا گیا کہ حالات کے پیش نظر ایکسپو سینٹر کو  فیلڈ اسپتال میں  تبدیل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پریشانی جلسے جلوسوں کی نہیں ،کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کی ہے  ، اپوزیشن کی ڈیمانڈ کا علم نہیں ،  وہ صرف اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ، عوام کا مسئلہ مسائل ہے تو ضرور بتایا جائے تا کہ اس پر مذاکرات ہو سکیں ۔  جو حالات یہ پیدا کر رہے ہیں  جلسے جلوسوں کے اس سے کیا یہ عوام کی بہتری کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  کورونا کے پھیلاؤ کو  روکے رکھا ، پوری دنیا نے ہمارے  اقدامات کی تعریف کی ،ان کو وہی  بری لگی ، لہذا  ان کا مشن  ملک میں کورونا پھیلانا ہے ۔