Thursday, April 25, 2024

دو لیبارٹیز سے ٹیسٹ کے دو مختلف نتائج نے ٹیسٹنگ سسٹم پرسوالیہ نشان لگا دیا

دو لیبارٹیز سے ٹیسٹ کے دو مختلف نتائج نے ٹیسٹنگ سسٹم پرسوالیہ نشان لگا دیا
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کہاں جائیں، مریض تذبذب کا شکار ہیں۔ دو مختلف لیبارٹیز سے ٹیسٹ کے دو مختلف نتائج آنے پر ٹیسٹنگ سسٹم پرسوالیہ نشان لگ گیا۔ دو لیبارٹیز ، ٹیسٹ ، دو مختلف نتائج ، ٹیسٹنگ سسٹم ، سوالیہ نشان ، اسلام آباد ، 92 نیوز کورونا وائرس تشخیص کہ صلاحیت پر سوالیہ نشان، عوام پریشان جائیں تو کہاں جائیں۔ 92 کو موصول ہونے والے کیس میں متاثرہ مریض نے 17 اپریل کو اسلام آباد کی نجی لیبارٹری ڈائیگناسٹک سنٹر سے ٹیسٹ کروایا، رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کورونا پازیٹیو ہے۔ دو لیبارٹیز ، ٹیسٹ ، دو مختلف نتائج ، ٹیسٹنگ سسٹم ، سوالیہ نشان ، اسلام آباد ، 92 نیوز مریض نے اپنی تسلی کے لیے 17 اپریل کوہی گورنمنٹ کے ادارے این آئی ایچ سے ٹیسٹ کروایا ۔رپورٹ  کے مطابق مریض  کورونا نیگیٹیو ہے۔ رپورٹ ملنے پر متاثرہ مریض کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ چینل 92 نیوز نے وزارت صحت سے موقف جاننے کی کوشش کی تو ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر نجی لیب ہے جو گورنمنٹ کے پینل پر نہیں ، شہری حکومت کی جانب سے منظور کردہ لیب سے ٹیسٹ کو ترجیح دیں۔