Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کردیا

عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کردیا
December 26, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہر القادری کی حمایت کا اعلان کردیا۔
طاہر القادری سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پوری قوم کا مسئلہ ہے اس مسئلے پر پی ٹی آئی اور قوم دونوں طاہر القادری کے ساتھ ہیں ۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ خان صاحب کے اپنے کندھے بہت مضبوط ہیں ، میرے کندھے کی ضرورت نہیں ۔ میری باہر کی مصروفیات ختم ہوجائینگی تو ان کیخلاف مزید جنگ لڑوں گا ۔ 30 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ جو بھی فیصلہ کیا گیا ہم ساتھ دیں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے لاڈلا کہنے والے اصل لاڈلے کو ضیا الحق نے چوسنی دےکر پالا تھا ۔ ڈکٹیٹر کے تلوے چاٹنے والے آج ہمیں جمہوریت کا درس دے رہےہیں ۔ یہ سیاستدان نہیں مافیا ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ ہم مجبور ہو کر ہی سڑکوں پر نکلتے ہیں ۔ یہ مافیا ہے انہوں نے لوگوں کو جلیوں میں ڈالا اور پھر الٹا ہم پر ہی کیس کردیا ۔ میں صرف ان سے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کررہا تھا،
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ آئین یہی کہتا ہے کہ جب بھی حکومت جائے گی 60دن کے بعد الیکشن ہوں گے ۔