Saturday, May 18, 2024

دو سال قبل نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

دو سال قبل نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)پولیس نے دو سال بعد نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ ہوئی، جس سے انجینئر، ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے تھےدو سال بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرہی لیا پولیس کے مطابق ملزموں نے میڈیا وین کو اس لئے ٹارگٹ کیا تاکہ شہر میں خوف و ہراس پھیل جائے۔ ملزموں نے صرف میڈیا وین ہی نہیں بلکہ 6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو بھی لسانی بنیادوں پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کا 18 رکنی گروپ ہے تنویر اور ثاقب کی گرفتاری کے بعد گروہ کے دیگر 16 کارندے اندرون سندھ اور بلوچستان فرار ہوگئے ہیں ملزمان جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتاری سے بچنے کے لئیے قتل کی واردات کے وقت موبائل فون بھی استعمال نہیں کیا کرتے تھے۔