Tuesday, May 14, 2024

دو سال تک فیسیں ادا کر کے تعلیم حاصل کی‘ اب یونیورسٹی جعلی کیسے ہو گئی ؟ طلباء

دو سال تک فیسیں ادا کر کے تعلیم حاصل کی‘ اب یونیورسٹی جعلی کیسے ہو گئی ؟ طلباء
November 3, 2015
لاہور (92نیوز) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباءو طالبات نے ڈگریاں تصدیق شدہ نہ ہونے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔ طلبہ نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن انکے مستقبل سے نہ کھیلے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کیمپس پل پر مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دوسال تک فیسیں ادا کرکے وہ اس کیمپس میں تعلیم حاصل کرتے رہے اور اب انہیں یہ بتایا جارہا ہے کہ یونیورسٹی جعلی ہے اور انکی ڈگری ایچ ای سی سے تصدیق شدہ نہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نہ صرف کئی تقریبات میں حصہ لیتے رہے بلکہ انہوں نے کئی اورینٹیشن بھی کرائیں۔ اب انکا یونیورسٹی کے الحاق سے صاف مکر جانا بلاجواز اور سینکڑوں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کسی نے ابتک رابطہ نہیں کیا۔ طلبہ نے کئی گھنٹے تک دھرنا دیکر کر دونوں اطراف کی ٹریفک بلاک رکھی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔