Thursday, April 25, 2024

دو سال بہت کوشش کی جمہوریت مستحکم رہے لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی، زرداری

دو سال بہت کوشش کی جمہوریت مستحکم رہے لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی، زرداری
September 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ دو سال بہت کوشش کی جمہوریت مستحکم رہے لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی، اب انکو نکال کر جمہوریت بحال کرینگے۔ آصف زرداری اے پی سی سے افتتاحی خطاب میں بولے ناسمجھ سیاسی بونوں کو سیاست کا پتا نہیں، مگر ہمیں حالات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ اے پی سی کے بعد سب سے پہلے شاید وہ ہی جیل میں ہوں، مولانا صاحب ملنے ضرور آنا انتظار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میری نظر میں بہت پہلے ہونی چاہیے تھی، عوام کیلئے ہم صرف حکومت گرانے نہیں آئے، حکومت کو نکالیں گے، دوستوں سے کہتا ہوں ایسا لائحہ عمل اپنائیں جس سے جمہوریت مضبوط ہو سکے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو پہلا چیئرمین تھا جنہوں نے کہا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے۔ ہم پنجاب، جنوبی پنجاب کیساتھ بھی ہیں، حکومت شیئر کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے ہماری بیٹی مریم بی بی بھی یہاں ہیں، وہ میاں صاحب کی بیٹی ہیں، قوم کی بیٹی ہیں۔ میں سمجھ سکتا ہوں مریم نواز نے کیا کیا مشکلات برداشت کی ہیں۔ مریم بی بی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مریم بی بی کو کہتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔