Saturday, April 20, 2024

دو سال بعد فاسٹ اینڈ فیوریس کا آٹھواں سیکوئیل بھی پیش کیا جائے گا:ون ڈیزل

دو سال بعد فاسٹ اینڈ فیوریس کا آٹھواں سیکوئیل بھی پیش کیا جائے گا:ون ڈیزل
April 24, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)مشہور زمانہ ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے اسٹار وِن ڈیزل اپنے مداحوں کو دلاسا دینے لگےان کا کہناہے کہ شائقین دل چھوٹا نہ کریں دو سال بعد فلم کا آٹھواں سیکوئیل بھی پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن سے بھرپور کار ریسنگ سیریز نے شائقین کو ہمیشہ ہی  اپنی طرف متوجہ رکھا اور باکس آفس پر اس کا قبضہ کوئی نئی بات نہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ ہالی ووڈ فلمی سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس مداحوں کو گڈ بائے کہے بغیر سینما کو خیر باد نہیں کہے گی۔ مداحوں کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیوریس فلمی سیریز کے لئے ایسی بڑھتی ہوئی محبت دیکھ کر ڈوم ٹریٹو کا کردار نبھانے والے اداکار وِن ڈیزل بھی دلاسا دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ امریکہ میں ایک تقریب کےدوران وِن ڈیزل نے اپنے مداحوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اداسی کی کوئی بات نہیں کیونکہ اپریل دوہزار سترہ میں فلم کا آٹھواں سیکوئیل ایک بار پھر تہلکہ مچائے گا۔ وِن ڈیزل کی جانب سے بے قرار مداحوں کو یہ تسلی شاید ہالی ووڈ نگری میں ایک نئی روایت ہی قائم کردے۔