Tuesday, May 14, 2024

دو روز سے لا پتہ بچی کی لاش پانی کی ٹینکی سے مل گئی

دو روز سے لا پتہ بچی کی لاش پانی کی ٹینکی سے مل گئی
December 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سکھن کے علاقے سے دو روز  قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش پانی کےٹینک سے مل گئی،7سالہ لائبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر پانی میں پھینکا گیا تھا۔ کراچی میں ایک اورافسوسناک واقعہ سامنے آگیا جہاں  7 سالہ بچی کو ہاتھ پاوں باندھ کر پانی کے ٹینک میں پھینک دیاگیا۔بھینس کالونی میں باڑے کے ٹینک سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ 7 سالہ لائبہ کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو پتھر باندھ کر ٹینک میں پھینکا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا  کہ لائبہ دو روز  قبل گھر سے دودھ لینے گئی،لیکن پھر واپس نہیں آئی ، پولیس نے 6 افراد کو  حراست میں لے کر ان کے میڈیکل ٹیسٹ لئے ہیں، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔