Friday, May 17, 2024

دو دن ہو گئے ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا نہیں کیا ، مریم اورنگزیب

دو دن ہو گئے ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا نہیں کیا ، مریم اورنگزیب
November 24, 2020

مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نالائق اور چور ہے۔ ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہو چکا ۔ ہر شعبے کا دیوالیہ نکالا جا رہا ہے۔ دو ہزار اٹھارہ میں جی ڈی پی پانچ اعشاریہ چھ پر تھی ۔ پہلے سال میں ایک اعشاریہ نو فیصد پر پہنچ گئی ۔ معیشت بحال ہونے کا کہتے ہیں جو اب منفی پر جا چکی ہے۔  

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا اٹھارہ سے انیس میں پانچ فیصد لوگ غریب ہوئے۔ دو سال میں ان نالائقوں کی وجہ سے غربت بڑھی۔ آٹا چینی مہنگا تو ہوا ، آٹا چینی چوری ہوا۔ مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ فیصد پر تھی جو بارہ فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ دیہاتوں میں سولہ اعشاریہ چار فیصد انفلیشن رہی ۔ انہوں نے کہا اب لوگوں کے پاس کرائے دینے کے لئے اور بچوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں ہے۔ چالیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے۔ بجٹ خسارے پر یہ نعرے لگاتے تھے۔ دو ہزار اٹھارہ سے انیس میں نو اعشاریہ ایک فیصد رہا ۔ اڑھائی سال میں عوامی قرضے میں تاریخی اضافہ ہوا جو بڑھ کر گیارہ ہزار چار سو چوالیس بلین پر آ گیا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا تیرہ سے چودہ ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا۔ پچھلے اڑھائی سال میں ٹیکس کولیکشن صفر رہا۔ پانچ ہزار بلین ٹیکس اکھٹا کرنا تھا جو تین ہزار نو سو روپے اکھٹے کر سکے۔ ریونیو کولیکشن تاریخ کی سب سے کم سطح پر آچکا ہے۔ تجارتی خسارہ بڑھا دیا گیا۔ شہباز شریف کو بند رکھے حالات ایسے ہی رہے گے ۔ انہوں نے کہا ن لیگ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ان کا اختتام کرے گی ۔ عوام کو خوشخبری دے رہی ہوں ان کا گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے ۔ مذاکرات پاکستان کی عوام سے ہورہے ہیں ۔ پی ڈی ایم عوامی تحریک ہے ۔ عوام فیصلہ دے چکی ہے۔