Friday, April 19, 2024

دو دن میں سندھ پولیس کے 171 اہلکار اور افسران کورونا کا شکار

دو دن میں سندھ پولیس کے 171 اہلکار اور افسران کورونا کا شکار
July 11, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا کی وباء نے سندھ پولیس کو لپیٹ میں لے لیا۔ 2 دن میں سندھ پولیس کے 171 اہلکار اور افسران کورونا کا شکار ہوگئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعداد دو ہزار 96 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث 16 افسران اور اہلکار شہید ہوچکے ہیں، سندھ پولیس کے 1584 افسران و اہلکار زیرعلاج ہیں۔ 496 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔