Sunday, May 12, 2024

دو دن بعد بھی کراچی سے بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا

دو دن بعد بھی کراچی سے بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا
September 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں بارش رکے دو دن ہوگئے  لیکن شہرکے بہت سے علاقوں میں آج بھی بارش کاپانی جمع ہے،گلی محلے کیچڑکامنظر پیش کررہےہیں جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ کراچی میں انتظامیہ کی غفلت  سے  رحمت بھی زحمت بن گئی ، کراچی میں پیرکی شام بارش ہوئی جسے تھمے اب دو دن گزر گئے لیکن  پانی آج بھی گلیوں میں موجود ہیں جس کے باعث  عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ شہری صورتحال سےپریشان دیکھائی دیتےہیں کہتے ہیں کراچی میں صرف سیاست ہورہی ہے کوئی کام کرنے کوتیارنہیں۔ شہر کی  سڑکوں پر بھی پانی  جمع ہے ، کہیں کم کہیں زیادہ  ہے  جس کے باعث  ٹریفک کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہے ، شہریوں کودفاتر اور دیگر کاموں پر جانےمیں تاخیرہوئی۔ شہری کہتےہیں شہری اور سندھ حکومت  آپس میں الجھنےکےبجائے شہرکی خدمت پرتوجہ دیں تو مسائل حل ہوسکتےہیں۔