Monday, September 16, 2024

دو دن آرام کے بعد پی ایس ایل ہنگامہ شروع

دو دن آرام کے بعد پی ایس ایل ہنگامہ شروع
February 15, 2017

شارجہ (ویب ڈیسک) دو دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل کا ایکشن آج سے پھر شروع ہوگا۔ دبئی کے بعد کرکٹرز اب شارجہ میں جلوے بکھیریں گے۔ شارجہ میں پہلے سیزن کی فائنلسٹ ٹیموں اسلام آباد یونائیٹد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ گلیڈی ایٹرز نےایونٹ کی دونوں مہنگی ترین ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو باآسانی زیر کیا۔

اسلام آباد یونائیٹد نے پہلے میچ میں تو شاندار فتح حاصل کی لیکن فکسنگ اسکینڈل نے ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا جس کی واضح جھلک لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں دکھائی دی۔ بوجھل دل سے کھیلنے والی ٹیم چھ وکٹوں سے  میچ ہار گئی۔

کوئٹہ کے ریلی روسو ایک سو چھتیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں تو اسلام آباد کے شین واٹسن نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دونوں ٹیمیں جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔