Thursday, March 28, 2024

دو جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

دو جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
October 8, 2020
کراچی (92 نیوز) دو جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید یوسف علی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گذار ایڈووکیٹ شہاب اوستو نے کہا صدارتی آرڈیننس غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ اسمبلی کے ذریعے ترمیم کرنے کے لیے  2 تہائی اکثریت ہونی چاہیے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات  صوبائی حکومت کے ہیں، وفاق دخل اندازی نہیں کرسکتا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت فریقین کو 23 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔