Wednesday, April 24, 2024

دو بھائیوں کو قتل کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

دو بھائیوں کو قتل کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
June 20, 2015
راولپنڈی(92نیوز)دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ تفصیلات  کے مطابق ملزم عمیر اور زبیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے  جوڈیشل ریمانڈ کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ مدعی کے وکیل عمران عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ دو بھائیوں کے قتل کی یہ واردات کھلی دہشتگردی ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کا بھی اضافہ ہونا چاہیےڈیوٹی مجسٹریٹ محمد الیاس ریحان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس کے لیے آپ متعلقہ فورم پر درخواست دیں۔ واضح رہے کہ ملزم عمیر اور زبیر نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں شکیل اور ذیشان کو راولپنڈی میں قتل کردیا تھا۔