Wednesday, May 1, 2024

دو برس میں کورونا وائرس کی عالمی وباء پر قابو پالیا جائیگا، عالمی ادارہ صحت

دو برس میں کورونا وائرس کی عالمی وباء پر قابو پالیا جائیگا، عالمی ادارہ صحت
August 22, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دو برس  میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔

جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  ٹیکنالوجی کی مدد سے اس وائرس پر قابو پانا ماضی کے مقابلے میں آج قدرے آسان ہے ، انہوں نے کہا 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے۔

انہوں نے کہایقیناً زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔

دوسری جانب اس عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد  22.85  ملین ہو چکی ہے جبکہ سات لاکھ چورانوے ہزارکےقریب انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔