Monday, September 16, 2024

دو برس قبل 22جون کو امجد صابری کو ٹارگٹڈ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا

دو برس قبل 22جون کو امجد صابری کو ٹارگٹڈ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا
April 2, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) 22 جون 2016 کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کراچی کی سڑک پر پاکستان کی سریلی آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کیا گیا، ٹارگٹڈ کارروائی میں امجد صابری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ان کے ساتھی سلیم صابری شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا  جب وہ لیاقت آباد میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے تھے ،غریب آباد انڈر پاس پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے کار کو گھیرلیا۔

ٹارگٹڈ کارروائی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے امجد صابری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور سیٹ پر موجود ان کے ساتھی سلیم صابری شدید زخمی ہوگئے تھے۔