Saturday, April 20, 2024

دو امریکی ارکان کانگریس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ‏

دو امریکی ارکان کانگریس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ‏
March 19, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا میں کورونا کی خونی وار نہ تھمے، مزید پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ، دو امریکی ارکان کانگریس بھی وائرس کا شکار ہوگیا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے 100 ارب ڈالر کے ریلیف بل پر دستخط کر دیے ۔

دنیا کا طاقتور ترین ملک کورونا کے آگے بے بس ہو گیا ، پچاس کی پچاس ریاستوں میں ساڑھے نو ہزار مریض رپورٹ ہوگئے ، ڈیرھ سو سے زائد ہلاک جبکہ ایک سو آٹھ صحتیاب بھی ہوگئے۔

کانگریسی ارکان بھی خونی کورونا کا نشانہ بننے لگے ہیں ، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماریو ڈیاز بلارٹ اور یوٹاہ کے بین میک ایڈمز میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہےجنھوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھ لیا ہے۔

قاتل وائرس نے صدر کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کردیا ، سینیٹ نے سو ارب ڈالر کا امدادی بل منظور کیا ، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری دستخط بھی کردیئے،، جس کے تحت شہریوں کو وائرس کے مفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت مہیا ہوگی جبکہ بے روزگاری انشورنس اور الاؤنس کو بھی بڑھایا جائے گا۔

ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژاد شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔