Thursday, April 25, 2024

دنیاکےمضبوط ترین افرادکی دوڑجرمنی کےرابن ڈیچانٹ،سوزانےکراس نےجیت لی

دنیاکےمضبوط ترین افرادکی دوڑجرمنی کےرابن ڈیچانٹ،سوزانےکراس نےجیت لی
May 10, 2015
نیوربرگرنگ(سپورٹس ڈیسک) دنیا کے مضبوط ترین افراد کی دوڑ جرمنی کے رابن ڈیچانٹ اور سوزانے کراس نے جیت لی۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد نے مختلف رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے تئیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ویسے تو تیز رفتاری سے اور طویل فاصلے تک دوڑنا بھی آسان کام نہیں لیکن جسمانی مضبوطی کا اصل امتحان اس وقت ہوتا ہے جب راستے میں حائل دوسری رکاوٹوں کو بھی عبور کرنا پڑے۔ جسمانی مضبوطی جانچنے کا ایسا ہی مقابلہ جرمنی کے شہر نیوربرگرنگ میں ہوا جس میں میزبان ملک سمیت یورپ کے مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے کا آغاز دوڑ سے ہوا تاہم شرکا کو منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے دلدل، ٹائرز، سرنگیں، چڑھائیاں، ڈھلوانیں، جوہڑ اور رسیوں سے بنی سیڑھیاں بھی عبور کرنا پڑیں۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے لوگوں کے حوالے سے  دلچسپ بات یہ ہے کہ دوہزار سات میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے شرکا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔ جرمنی کے رابن ڈیچارٹ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے چھتیس منٹ اور ستاون سیکنڈ میں طے کر کے ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ خواتین میں ان کی ہم وطن ایک گھنٹا، پینتالیس منٹ اور چون سیکنڈز کے ساتھ فاتح رہیں۔ 5 2 3 4