Saturday, May 18, 2024

  دنیابھرمیں پاکستانی مردوں کاجاذب نظرہونےمیں تیسرانمبر،آئرلینڈکےمردپہلے،آسٹریلیاکےمردوں کاپُرکشش ہونےمیں دوسرانمبر

   دنیابھرمیں پاکستانی مردوں کاجاذب نظرہونےمیں تیسرانمبر،آئرلینڈکےمردپہلے،آسٹریلیاکےمردوں کاپُرکشش ہونےمیں دوسرانمبر
May 6, 2015
نیویارک(ویب ڈٰیسک)پاکستانی مرد  دنیا  کے خوبصورت ترین مردوں کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ آئر لینڈ کے مرد سب سے زیادہ پرکشش ہیں، بھارتیوں کا ٹاپ ٹین  میں بھی ذکر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق خوبصورت اور پرکشش ہونا معنی رکھتا ہے ،مگر جب ایسے ہی کچھ حقائق تعریف کریں تو  حسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں ایک امریکی سروے  جس میں مختلف ممالک  میں رہنے والے  جاذب نظر مردوں کے حوالے سے  جائزہ لیا گیا۔ دلچسپ سروے کے نتائج کے مطابق  دنیا بھر میں سب سے  زیادہ پر کشش نوجوان  آئر لینڈ کے ہیں آسٹریلیا کے پر کشش مردوں کا  دوسرا نمبر  ہےخوبصورتی اور وجاہت میں تیسرے نمبر پر اور کوئی نہیں  بلکہ  پاکستان کے مرد  ہیں۔ اسی فہرست میں امریکا کا چوتھا اور انگلش مردوں کو پانچویں نمبر پر  جاذب نظر  کہا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی خاتون صحافی  ریجا جایا نے بھی اپنی کرکٹ ٹیم کی نسبت پاکستانی  کرکٹرز کو زیادہ پرکشش قرار دے چکی ہیں۔