Monday, September 16, 2024

دنیابھرمیں ٹرمپ کےخلاف مظاہروں میں شدت آگئی

دنیابھرمیں ٹرمپ کےخلاف مظاہروں میں شدت آگئی
February 4, 2017
لندن(ویب ڈیسک)امریکی صدر کے مسلمان ممالک پر پابندی کے حکم کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں میں اضافہ ہوگیا امریکہ ، برطانیہ، فرانس، جرمنی ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پرآکر فیصلے کیخلاف ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی دنیا کو پہلا تحفہ احتجاجی مظاہروں کا دیا ، ٹرمپ  کے ایگزیکٹو آرڈرز کیخلاف دنیا کے تقریبا تمام بڑے ممالک میں احتجاجی مظاہرےجاری ہیں۔ لندن میں ہزاروں افراد امریکی سفارتخانے کے باہرجمع ہوگئے اور ٹرمپ کے فیصلےپر شدید احتجاج کیا مظاہرے میں برطانوی مسلمان تنظیموں کیساتھ بڑی تعداد میں غیر مسلم تنظیموں کے کارکن بھی شریک تھے۔ جرمنی اورواشنگٹن ڈی سی میں بھی سینکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پرآکر امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ادھر فرانس میں ہزاروں افراد نے ایفل ٹاور کے سامنے جمع ہو کر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔