Thursday, September 19, 2024

دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی معذوروں کا عالمی دن منایاجارہا ہے

دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی معذوروں کا عالمی دن منایاجارہا ہے
December 3, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن پا کستان میں سرکاری اور نجی سطح پر معذوروں کے مسائل اور ان کے حقوق کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے مگر کوئٹہ کے 3 معذور بھائی اب بھی امداد اور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں ، جوان بیٹوں کی معذوری نے باپ کی ہمت توڑ دی ہے۔ اولاد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ، یہ بڑھاپے میں والدین کا سہارا اور سرمایہ ہے ۔ کو ئٹہ کا گل محمدوہ باپ ہے جس کے 6بچوں میں سے سب سے بڑے 3بیٹے جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار ہیں ۔ اپنی دنیا میں مگن جمشید،مصوراور احمد کو بچپن میں ہونے والے شدید بخار نے ایسا روگ لگا کہ یہ خود سے ہی بیگانے ہو گئے بچوں کے والد گل محمد نے بتایاکہ اس نے ان کے علا ج میں کوئی کسر نا چھوڑی ۔ گل محمدپیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے، قلیل تنخواہ میں گھر کا کرایہ اور دیگر اخراجات کے ساتھ ان بچوں کا علاج کروانا اس کے لئے مشکل ہوچکا ہے ۔ گل محمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے التجاکی ہے اسے یا اس کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دی جائے تاکہ بچوں کے علاج کے ساتھ بڑھاپے میں ملنے والی پینشن ان بچوں کے کام آسکے ۔ گل محمدہمت ہارچکا ہے ، وہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ اگر اسے کچھ ہو گیا تو ان بچوں کا کیا ہوگا ۔