Monday, May 6, 2024

دنیابھر میں دوستی کی مثال بننا چاہتے ہیں: ترک صدر، پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب، مظفرگڑھ میں ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

دنیابھر میں دوستی کی مثال بننا چاہتے ہیں: ترک صدر، پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب، مظفرگڑھ میں ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب
May 7, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) مظفرگڑھ میں ترکی کے تعاون سے بننے والے ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب پاکستان اور ترکی میں ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست دکھائی گئی۔ ترکی سے آنیوالی نشریات کو مظفرگڑھ کے پنڈال میں بڑی بڑی سکرینوں پر دیکھا گیا۔ رجب طیب اردوان نے ہسپتال کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی کو دنیا بھر میں دوستی کی مثال بنانا چاہتے ہیں، ترکی کے عوام دنیا بھر کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب ہیں، پاکستان اور ترکی نے آج اہم سنگ میل کی بنیاد رکھی ہے، ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، ترکی ہرحال میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا، پاکستان اور ترکی کی عوام میں بہترین تعلقات ہیں، ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کےلئے 500 بستر وں تک لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہسپتال کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رکھا تھا۔