Sunday, September 8, 2024

دنیابھر میں یورپ کے نوجوان منشیات اور سگریٹ نوشی میں اول نمبر پر آ گئے

دنیابھر میں یورپ کے نوجوان منشیات اور سگریٹ نوشی میں اول نمبر پر آ گئے
March 16, 2016
لندن (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے کم عمر سگریٹ نوش نوجوانوں میں پہلا نمبر فرانس اور دوسرا کینیڈا کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے بیالیس ممالک میں ایک سروے کروایا جس کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کس ملک کے کم عمر نوجوان سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق فرانس اور کینیڈا سرفہرست رہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق فرانس کے پندرہ فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ کم عمری میں منشیات استعمال کر چکے ہیں۔ منشیات استعمال کرنے والوں میں لڑکوں کی تعداد فرانسیسی لڑکیوں کی نسبت زیادہ تھی۔ اس کے بعد کینیڈا کے نوجوانوں کا نمبر آتا ہے جو تھوڑے ہی فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ سروے میں ٹاپ پانچ ملکوں میں بالترتیب اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ شامل ہیں۔ اسی طرح بلجیم، پولینڈ اور سلوانیہ کے نام آتے ہیں جہاں کے نوجوان یہ ڈرگ استعمال کرنے کے حوالے سے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق منشیات استعمال کرنے والوں کو یہ لت ان کے دوستوں یا رشتہ داروں سے پڑی۔ واضح رہے کہ یورپ میں حشیش سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات ہے۔