Thursday, March 28, 2024

دنیا کےتیزترین انسان یوسین بولٹ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر مقرر

دنیا کےتیزترین انسان یوسین بولٹ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر مقرر
November 20, 2017

سڈنی (92 نیوز) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر مقرر کر دیئے گئے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کر لیں ،یوسین بولٹ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو خصوصی ٹریننگ دی۔

یوسین بولٹ نے کھلاڑیوں کو تیز بھاگنے اور فٹنس برقرار رکھنے کی ٹپس دیں ،آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ یوسین بولٹ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گے ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز 23 نومبر سے ہو گا۔