Monday, May 20, 2024

دنیا کےبہترین دس اساتذہ میں پاکستانی خاتون ٹیچر بھی شامل

دنیا کےبہترین دس اساتذہ میں پاکستانی خاتون ٹیچر بھی شامل
February 25, 2017
اسلام آباد(92نیوز)گلگت بلتستان کے ایک کالج میں تدریسی فرائض سرانجام دینے والی ٹیچر سلیمہ بیگم کو دنیا کے 10بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ برطانوی شہزادہ ہیری نے اس نمایاں کارکردگی پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  فروغ تعلیم کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ورکی فائونڈیشن کی جانب سے جاری کی گئی ٹاپ ٹین ٹیچرز کی اس فہرست میں پاکستان کی سلیمہ بیگم کے ساتھ سپین کے ڈیوڈ کیلے، برطانوی ریمنڈ چیمبرز، جرمن میری کریسٹن، جمیکا کی  ٹریسی ان ہال، کینیڈا کی میگی میکڈونل، برازیل کے  ویمرسن ڈاسلوا، آسٹریلیا کے کین سلبرن ، کینیا کے مائیکل اویاما اور چین بایا یانگ شامل ہیں۔ گلگت بلتستان کے ایلیمنٹری کالج برائے خواتین میں تدریسی فرائض سرانجام دینے والی سلیمہ بیگم کو خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے کی گی کوششوں پر اس عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیاہے۔ ادھربرطانوی شہزادہ ہیری نے سلیمہ بیگم اور دیگر اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ اس عالمی ایوارڈ کی پہلی پوزیشن کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شخص کو 10لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔