Sunday, May 12, 2024

دنیا کے پہلے بلائنڈ کرکٹ ماہر شماریات سہیل خان ‏

دنیا کے پہلے بلائنڈ کرکٹ ماہر شماریات سہیل خان ‏
December 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) دنیامیں بلائنڈ کرکٹرز تو بہت ہیں مگر  دنیا کے پہلے بلائند کرکٹ ماہر شماریات سہیل خان ہیں   جنکی کرکٹ پر گرفت دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں۔ سہیل خان   کرکٹ کے ماضی حال اور مستقبل پر گہری نظر رکھتے ہیں  مگر خود بنائی سے محروم ہے ، سہل خان اپنے سوالات سے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز اور کرکٹ ایکسپرٹس کو حیران کردیتے ہیں ۔ 27 سالہ  سہیل خان دنیا کے پہلے بلائنڈ کرکٹ اسٹیٹ سسیشن ہیں ، ڈومیسٹک ہو یا انٹر نیشنل ہر طرز کی کرکٹ کے اعداد و شمار پر اتنی حیران کن گرفت رکھتے ہیں کہ  کرکٹ ماہر بھی ان سے ریکارڈز کی درستگی کے لئے رابطہ کرتے ہیں ۔