Thursday, April 25, 2024

دنیا کے متعدد ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

دنیا کے متعدد ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا
September 10, 2019
کربلا ( 92 نیوز) پاکستان، عراق اور ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، کربلائے معلیٰ میں روضہ امام حسینؑ پر لاکھوں عزاداروں نے سینہ کوبی کرکے شہدائے کربلا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر روضہ امام حسینؑ پر بڑا اجتماع ہوا ، ہاتھوں میں علم اٹھائے لاکھوں عزاداروں نے ماتم کر کے شہدائے کربلا کے مصائب پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ ذاکرین نے میدان کربلا کی منظر کشی کی ، جس سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔حضرت حسینؑ کی یاد میں نوحے اور مرثیےبھی پڑھے گئے۔ ایران میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، یزد، بندرعباس، بجنورد سمیت ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے گئے ۔ جن میں لاکھوں عزاداروں نے سینہ کوبی کرتے ہوئے نواسہ رسولﷺ کو پرسہ دیا۔ بحرین، افغانستان اور بھارت میں بھی دس محرم الحرام کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔