Friday, April 26, 2024

دنیا کے عجیب ترین واقعات کی کتاب تیار ہو گئی

دنیا کے عجیب ترین واقعات کی کتاب تیار ہو گئی
September 8, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا ماونسٹر ٹرک۔ تیزترین مونو وہیل، دنیا کی سب بڑی جھولتی کرسی۔ لمبی پالتو بلی اور لمبا کتا۔ یہی نہیں اور بہت کچھ۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز دوہزار سترہ کا ایڈیشن تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنے دوہزار سترہ کے انوکھے ریکارڈز کی پٹاری کھول دی۔ g3 یہ دنیا ہے عجائبات کی جس میں ایک سے بڑھ کر ایک حیرت انگیز ریکارڈ آپ کو حیران کر دے گا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مونسٹر ٹرک کو دکھایا گیا ہے۔ جب امریکہ کی سڑکوں پر یہ جناتی سائز کا ٹرک چلتا ہے تو بڑے بڑوں کے دل دہل جاتے ہیں۔ g6 انہی عجائبات دنیا میں سے ایک راکنگ چیئر بھی ہے۔ نجانے اب اس کرسی پر بیٹھ کر کون جھولے گا۔ g4 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے تیز مونو وہیل چلانے والا شخص بھی ہے۔ اس برطانوی شہری نے 91 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پہیہ نما بائیک چلانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ g5 چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے فٹ بال کو پنڈلیوں میں تھام کر ہاتھوں کے بل تیزترین دوڑنے کا انوکھا ریکارڈ بنایا۔ دنیا کی سب سے لمبی پالتو بلی رکھنے کا اعزاز برطانیہ کے ایک گھرانے کو حاصل ہے۔ g1 دوسری طرف دنیا کی سب سے لمبی کتیا امریکی ریاست فلوریڈا کے شہری کے پاس ہے۔ g2