Monday, May 6, 2024

دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کی فہرست پر بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا قبضہ

دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کی فہرست پر بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا قبضہ
April 25, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) ایک بھارتی جریدے نے دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی امیر ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست جبکہ کوہلی دسویں پوزیشن پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں سے چھ کا تعلق بھارت سے ہے۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے سب سے مالدار کرکٹر ہیں۔ ان کی سالانہ آمدن کا تخمینہ اکتیس اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ فہرست میں سچن ٹنڈولکر کا دوسرا نمبر ہے جن کے اثاثوں کا تخمینہ اٹھارہ ملین ڈالر ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ تیسری، سارو گنگولی چوتھی اور شین وارن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ کینسر میں مبتلا رہنے والے یووراج سنگھ چھٹی، راہول ڈریوڈ ساتویں، مائیکل کلارک آٹھویں، اینڈریو فلنٹوف نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر ہیں۔ کوہلی کی سالانہ آمدن بارہ ملین امریکی ڈالر ہے۔