Saturday, September 21, 2024

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی آسٹراوا میں ڈائمنڈ سپائیک میں کامیابی، دو سو میٹر کا فاصلہ بیس اعشاریہ تیرہ سکینڈز میں طے کیا

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی آسٹراوا میں ڈائمنڈ سپائیک میں کامیابی، دو سو میٹر کا فاصلہ بیس اعشاریہ تیرہ سکینڈز میں طے کیا
May 27, 2015
جمیکا (ویب ڈیسک) جمیکا کے شہرہ آفاق اور دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے آسٹراوا میں ڈائمنڈ سپائیک میں دو سومیٹر کی دوڑ جیت لی ہے۔ سو اور دو سو میٹر کے عالمی چیمپئن یوسین بولٹ نے آسٹراوا میں منعقدہ دو سو میٹر کی دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ ایک تین سیکنڈز میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کی سیزن کی پہلی یورپین ریس ہے۔ یوسین بولٹ نے آسٹراوا ایونٹ میں سات مرتبہ شرکت کی اور ساتوں مرتبہ ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ آسٹراوا میں سو میٹر کی دوڑ میں جمائیکا کے ہی اسافا پوویل نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ ایک چار سکینڈ میں طے کر کے فتح سمیٹی۔ ایک اور مقابلے میں آٹھ سو میٹر کے اولمپک چیمپئن ڈیوڈ روڈیشا اپنی فتح کے بالکل قریب پہنچ کر اچانک زخمی ہو گئے اور انہیں اپنی دوڑ ادھوری چھوڑنا پڑی۔