Sunday, September 8, 2024

دنیا کے بلندترین ڈائنوسار کا ڈھانچہ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی زینت بن گیا

دنیا کے بلندترین ڈائنوسار کا ڈھانچہ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی زینت بن گیا
January 17, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے علاقے پیٹاگونیا سے ملنے والے دنیا کے سب سے بڑے ڈائنوسار کے ڈھانچے کو امریکہ میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 120 فٹ طویل ڈائنو سار کا ڈھانچہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ نیویارک کے ”امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری“ میں رکھے گئے اس ڈائنو سار کے ڈھانچے کی اونچائی 19 فٹ اور لمبائی 120 فٹ (تقریباََ37 میٹر) ہے۔ مذکورہ امریکی میوزیم آف نیچرل ہسٹری وہی میوزیم ہے جسے 2006ءمیں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ” نائٹ ایٹ دی میوزیم“ میں دکھایا گیا ہے۔ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں اس سے پہلے 94 فٹ یعنی 29 میٹر لمبے ڈائنا سار ”بلیو ویل“ کا ماڈل رکھا گیا ہے جو دنیا بھر سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھتارہا ہے۔ ڈائنو سار کا یہ ڈھانچہ فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے۔ دریافت شدہ ڈائنوسار اتنا بڑا ہے کہ اس کاسر میوزیم کی 19 فٹ بلند چھت کو چھو رہا ہے جبکہ اس کی گردن اور سر ہال کے دروازے سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک سبزی خور ڈائنوسار تھا جس کا وزن کم از کم 70 ٹن کے برابر رہا ہوگا جو 10 افریقن ہاتھیوں کے برابر وزن بنتا ہے۔ یہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنو سار کا ڈھانچا ہے جس کی باقیات 2014ءمیں ارجنٹائن سے ملی تھیں جنہیں ماہرین نے انتہائی مہارت کے ساتھ جوڑ کر مکمل ڈھانچہ تخلیق کیا۔ مذکورہ ڈائنو سار کا باقاعدہ نام ابھی تک نہیں رکھا جاسکا۔ dionosar1 dionosar2 dionosar3 dionosar5