Monday, May 6, 2024

دنیا کے 100 امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری !!! امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر پہلے، مینی پیکیاﺅ دوسرے نمبر پر

دنیا کے 100 امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری !!! امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر پہلے، مینی پیکیاﺅ دوسرے نمبر پر
June 11, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ فوربیز میگزین نے دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست آ گئے۔ فٹ بالرز میں کرسٹیانو رونالڈو، ٹینس سٹارز میں راجر فیڈرر اول، ٹاپ ٹونٹی میں کوئی کرکٹر شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ”فائٹ آف دی سنچری“ جیتنے والے امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فہرست میں سب کو مات دے دی ہے۔ مے ویدر کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والے مینی پیکیاو بھی گھاٹے میں نہیں رہے۔ وہ اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہیں۔ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فہرست میں تیسری جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ان کے حریف لیونل میسی کی چوتھی پوزیشن ہے۔ پانچویں پوزیشن پر سب سے زیادہ ٹینس گرینڈ سلام جیتنے والے راجر فیڈرر براجمان ہیں۔ گالفر ٹائیگر ووڈز فہرست میں نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ ٹینس کے عالمی نمبر ون نوواک جکووچ تیرہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کرکٹ کا کوئی کھلاڑی پہلی بیس پوزیشنز میں بھی جگہ نہیں بنا سکا۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اس فہرست میں تئیسویں پوزیشن حاصل کر سکے ہیں۔ روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کی فہرست میں چھبیسویں پوزیشن ہے۔