Wednesday, April 24, 2024

دنیا کی کوئی طاقت اسلام آباد دھرنا نہیں روک سکتی : عمران خان

دنیا کی کوئی طاقت اسلام آباد دھرنا نہیں روک سکتی : عمران خان
October 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا۔ کہا کوئی طاقت ہمارا اسلام آباد دھرنانہیں روک سکتی۔ دونومبر کو اتنا بڑا سمندر ساتھ لاوں گا یہ بلوں میں چھپ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان دونومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ انہوں نے کہا میں ان موٹو گینگ کے لوگوں کو رلاوں گا‘ تکلیف پہنچاوں گا۔ کل حکومت ٹریلر دیکھ لے گی۔ شہر اقتدار کو تالے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کوئی طاقت اسلام آباد میں دھرنا نہیں روک سکتی۔ کپتان نے اعلان کیا کہ دو نومبر کو اتنا بڑا سمندر ساتھ لائیں گے کہ یہ بلوں میں چھپ جائیں گے۔ اسلام آباد کا احتجاج کیسا ہوگا حکومت کل اس کا ٹریلر دیکھ لے گی۔ پرامن رہیں گے لیکن دنیا کی کوئی طاقت احتجاج کے حق سے نہیں روک سکتی۔