Friday, March 29, 2024

دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ کا اعزاز پاکستان کے پاس، چین کا پاکستان کو تحفہ، چینی صدر نے افتتاح کیا

دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ کا اعزاز پاکستان کے پاس، چین کا پاکستان کو تحفہ، چینی صدر نے افتتاح کیا
April 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی پارلیمنٹ نے دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چینی صدر نے افتتاح کیا۔ پارلیمنٹ کو سولر انرجی پر منتقل کیے جانے کا مقصد اسپتالوں اور اسکولز جیسی  دیگر عمارتوں  کو بھی شمسی توانائی کی طرف راغب کرنا ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ نے آج پاکستانی پارلیمنٹ  کے  سولر پاور انرجی سسٹم پر  منتقل کیے جانے کا افتتاح کیا۔ یہ سسٹم چینی حکومت کی طرف سے پاکستان کو ایک تحفہ ہے۔ اس موقع پر  صدر پاکستان، وزیراعظم نوازشریف سمیت کئی اہم رہنما بھی موجود تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کی ضرورت ایک اعشاریہ آٹھ میگاواٹ ہے جبکہ انسٹال کیے گئے سولر سسٹم کی پیداوار ایک اعشاریہ ایک میگاواٹ ہے۔ پارلیمنٹ کی چھت پر سولر پینل نصب  کیے گئے ہیں۔ منصوبے کا آغاز گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا  جسے چھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔