Friday, March 29, 2024

دنیا کی آدھی دولت صرف آٹھ افراد کے پاس ہے: اوکسفیم انٹرنیشنل

دنیا کی آدھی دولت صرف آٹھ افراد کے پاس ہے: اوکسفیم انٹرنیشنل
January 16, 2017

آکسفورڈ (ویب ڈیسک) دنیا میں غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی تنظیم اوکسفیم انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی آدھی دولت کے مالکوں میں  چھ امریکی، ایک ہسپانوی اور ایک میکسیکن شامل ہے۔ اوکسفیم کے مطابق ان شخصیات کے پاس اتنی دولت ہے جتنی دنیا کے تین اعشاریہ چھے ارب افراد کے پاس ہے۔

اس کا مطلب ہے دنیا بھر میں روزانہ ہر آٹھ میں سے ایک انسان بھوکا سوتا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ عدم مساوات سے معاشرے منقسم ہیں۔ لوگ غربت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ تنخواہیں کم اور کام کرنے کا ماحول غیرانسانی ہے۔ حتیٰ کہ معاشی عدم مساوات سے انسان بنیادی سہولیات پانی، تعلیم اور صحت سے بھی محروم ہیں۔