Thursday, March 28, 2024

  دنیا کی معمر ترین خاتون جیرلین ٹیلی نے کہا ہے کہ اس کی طویل عمری کا راز  پختہ عقیدے کو قرار دیا ہے 

  دنیا کی معمر ترین خاتون جیرلین ٹیلی نے کہا ہے کہ اس کی طویل عمری کا راز  پختہ عقیدے کو قرار دیا ہے 
April 22, 2015
جارجیا (ویب ڈیسک) جیرلین ٹیلی جو حال ہی میں معمر ترین شخصیت قرار پائیں ان کی آئندہ ماہ تئیس تاریخ کو ایک سو سولہویں سالگرہ ہے۔ وہ انکسٹر کے علاقے میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہی ہیں اور اٹھارہ اپریل کو خاندان کے سب سے کم عمر فرد کے ساتھ  پسندیدہ ایپل پائی کھائی۔ اس کے خاندان کی پانچ نسلیں اکٹھی رہ رہی ہیں، اس کی ستتر سالہ بیٹی تھیلما ہالوے بھی اسی کے ساتھ مقیم ہے، وہ جس مکان میں رہتی ہے وہ ٹیلی اور اس کے شوہر نے انیس سو تریسٹھ میں بنوایا تھا ۔ ٹیلی تئیس مئی اٹھارہ سو ننانوے  کو جارجیا میں پیدا ہوئی  اور انیس سو پینتیس میں مشی گن آ گئی۔ اس کا کہنا  ہے کہ سب کچھ خدا کی مرضی سے ہوتا ہے اس کی بیٹی ہولو وے نے بتایا اس نے اپنی زندگی میں سیاہ فام اوباما کو صدر بنتے دیکھا  حالانکہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک سیاہ فام ملک کا صدر بنے گا۔ ٹیلی اب بھی صحت مند ہیں وہ ایک سو چار سال کی عمر تک باؤلنگ کرتی رہی ہیں۔ وہ باقاعدگی سے چرچ جاتی ہیں۔ اس کی نواسی نے کہا وہ مچھلی کا شکار کرنا پسند کرتی ہے۔ ٹیلی کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا کے سوالوں سے تنگ ہیں اس کا خاندان  ٹیلی کی سالگرہ پر اسے کہیں گھمانے لے جانا چاہتا ہے اور مشترکہ طور پر کیک بنا رہا ہے   ۔