Thursday, September 19, 2024

دنیا کی معمر ترین خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئی

دنیا کی معمر ترین خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئی
April 7, 2015
آرکنساس (ویب ڈیسک) دنیا کی معمر ترین امریکی خاتون گیرٹروڈ ویور ایک سو سولہ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں یکم اپریل کو جاپانی خاتون میساؤ اوکاوا کے انتقال پر دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔ انہیں معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز صرف پانچ دن حاصل رہا۔ آرکنساس کی رہائشی گیر ٹروڈ ویور چار جولائی اٹھارہ سو اٹھانوے کو پیدا ہوئی اور کیمڈن میں اولڈ ہوم میں مقیم تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی طویل زندگی کا راز نرم دلی اور لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک ہے۔ وہ دن میں تین بار خوراک لیتی ہیں اور وہیل چئر پر ہونے کے باوجود ہفتے میں تین بار ہلکی ورزش کرتی تھیں۔ اس نے پچھلے سال اپنی 116ویں سالگرہ منائی، صدراوباما نے انہیں خط بھی لکھا تھا کہ وہ امریکا کی معمر ترین خاتون ہیں۔ ویور کا ترانوے سالہ بیٹا بھی مسلسل ان سے ملتا رہا۔ ان سے پہلے معمر ترین خاتون جاپان کی میساؤ اوکاوا تھیں جنہوں نے ایک سو سترہ سال کی زندگی پائی۔ اس وقت کرہ ارض پر  صرف تین افراد ہیں جو انیسویں صدی میں پیدا ہوئے اب تئیس مئی اٹھارہ سو ننانوے کو پید ہونے والی جیرالین ٹیلی معمر ترین خاتون ہیں۔