Tuesday, May 7, 2024

دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ نے شرمناک بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، شعیب اختر

دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ نے شرمناک بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، شعیب اختر
December 19, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس پر تنقید کر ڈالی ۔

شعیب اختر نے کہا کہ دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ نے شرمناک بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے،بری بیٹنگ میں بھارت نے ہمارا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 36 رنز پر آؤٹ ہونا بھارت کے لیے شرمناک ہے۔